لوگ بیلٹ کی طاقت سے بی جے پی رہنماﺅں کو کوڑے دان میں ڈالیں، فاروق عبداللہ
جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں خوشحالی لانے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زو ر دیا کہ وہ بی جے پی کو اسکی عوام دشمن پالیسیوں کیلئے انتخابات میں بھر پور سبق سکھائیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں کے علاقے نگروٹہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی محض ایک دھوکہ ثابت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ناقص حکمرانی کے سبب لوگوں کو سوائے مشکلات کے کچھ نہیں ملا۔انہوںنے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات سے لوگوں کو ایک بہترین موقع فراہم ہوگا کہ وہ بی جے پی کا بھر پور محاسبہ کرے ۔ انہوںنے کہا یہ ضروری ہے کہ لوگ بی جے پی رہنماﺅں کو بیلٹ کی طاقت کے ذریعے کوڑے دان می ڈالیں۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ یہ اچھا وقت ہے کہ لوگ اٹھ کھڑے ہوں اور حکمران جماعت کا احتساب کریں۔