مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت را اور زرخرید داعش کے ذریعے افغانستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے

اسلام آباد19اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت جنوبی ایشیائی خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی جانیوالی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد اپنی شکست نظرآنے کے بعد بھارت نے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازشیں شروع کر دی ہیں ۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت علاقائی امن کو تباہ اور افغان امن عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سمیت عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی کے بارے میں ناقابل تردید شوائد پیش کئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اپنے اثر و رسوخ اور بھاری سرمایہ کاری ڈوبتے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار بھارت اپنی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ”را” کو حرکت میں لے آیا ہے جواپنی آلہ کار داعش کے ذریعے افغانستان کے امن کو تباہ کرنے کیلئے خود کش دھماکے کروارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت طویل عرصے سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے تاکہ جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کو تباہ کیا جاسکے ۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت افغانستان میںانتشار اور خونریزی چاہتا ہے تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کیا جاسکے ۔ رپورٹ میں عالمی برادری پرزوردیاگیا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا سخت نوٹس لے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button