مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور : دو ہفتوں سے لاپتہ پھلوں کے تاجر کے اہلخانہ کا احتجاجی مظاہرہ

 

سرینگر 09اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور کا رہائشی پھلوں کا ایک تاجر گزشہ دو ہفتوں سے لاپتہ ہے ۔ لاپتہ تاجر کے اہلخانہ اور ساتھی تاجروں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوپور کے علاقے اچھہ بل کا رہائشی47سالہ غلام نبی گزشتہ ماہ کی بائیس تاریخ کو کاروبار کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپاں گیا تھا جس کے بعد اسکا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔سوپور کی فروٹ منڈی میں احتجاج کرنے والے لاپتہ تاجر کے اہلخانہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے غلام نبی کو ہرجگہ تلاش کیا اور انکی گمشدگی کے حوالے سے مقامی تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی لیکن انکا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ مظاہرین نے سوپور اچھہ بل سڑک پر دھرنا بھی دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button