مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں پر پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد 04 فروری (کے ایم ایس)
کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے آج ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہاکہ پاکستان کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں اور وہاں کی سنگین صورتحال پر تشویش ہے جس کابھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی قابض افواج کے مظالم اور نہتے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے رواں برس یکم جنوری سے اب تک مزید24کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کا ردعمل آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو کشمیریوںکی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں اس کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر جواب دہی کرنی چاہیے۔ انہوںنے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوںاور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button