آزاد کشمیر
اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کا پابند ہے: بیرسٹر سلطان
اسلام آباد07 جنوری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنے روڈ میپ پر عمل درآمد کرے تاکہ اسے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تباہی پھیلانے کے باوجود بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آزادی کے شعلے کو فروزاںرکھا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہم حق خود ارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔