آزاد کشمیر

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

نیو یارک31جنوری(کے ایم ایس )
آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان پامالیوں کا سلسلہ بند کرانے پر زوردیا ہے ۔
سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار یو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سیاست وقیام امن محمد خالد خیاری اور اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے انسانی حقوق کمیشن الزئے برینڈز کہرس نے صدرآزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقاتوں میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہکشمیر اب بھی اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ میں ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو اس سے اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو گی۔ لہذا مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیں ۔ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں 5اگست 2019کے بعد سے بڑے پیمانے پر آبادی کے تناسب کو بگاڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں نام نہاد حلقہ بندیاں کی گئی ہیں تاکہ مقبوضہ علاقے میں ایک ہندو وزیر اعلیٰ لانے کی راہ ہموار ہوسکے ۔سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران کو مسئلہ کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں لہذا اب اقوام عالم کواپنی خاموشی ترک کردینی چاہیے اوربالخصوص اقوا م متحدہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت شروع کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم اور ضروری چیز یہ ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کا عالمی برادری نوٹس لے اور اسے فوری طور پر بند کرانے کے لئے بھارت پر دبا ئوڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button