چودھری غلام عباس کشمیر میں دوقومی نظریے کے ایک مضبوط داعی تھے، وزیر اعظم آزاد کشمیر
میرپور:
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما چودھری غلام عباس کو برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کشمیر میں دوقومی نظریے کے ایک مضبوط داعی اور محافظ تھے۔رئیس الاحرار چودھری غلام عباس کی برسی کل18دسمبر بروز پیر منائی جائے گی۔
وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے رئیس الاحرار کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم رہنما ایک کٹر پاکستانی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے وقف کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے اور انکا شماربانی پاکستان کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے کشمیری مسلمانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کی۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے پاکستان میں کشمیری مہاجرین کی آباد کاری میں بھی فعال کردار ادا کیا۔