مظفرآباد: تحریک آزادی کے کارکن بشیر وانی کی رسم قل ادا کی گئی
مظفرآباد07 جنوری (کے ایم ایس)تحریک آزادی کشمیر کے کارکن مرحوم بشیر احمد وانی عرف خاکی نصر اللہ کی رسم قل مظفرآباد میں ادا کی گئی۔وہ مختصر عدالت کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئے تھے.
اس حوالے سے منعقدہ دعائیہ مجلس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی میںنمایاں کردار پر مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے کہا کہ بشیر احمد وانی ایک شریف النفس انسان تھے اور و ہ جموںوکشمیر پرغیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق پر مبنی کاز کیساتھ آخری وقت تک عزم وہمت کے ساتھ وابستہ رہے۔
بشیر احمد وانی کا تعلق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے تھا ۔جدوجہد آزادی سے وابستگی کی وجہ سے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مسلسل ہراساں کیے جانے کے بعد انہیں آزاد جموںوکشمیر ہجرت کرنا پڑی تھی۔