ایف اے ٹی ایف کو دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنا چاہیے
اسلام آباد 09 اکتوبر (کے ایم ایس) فسطائی نریندر مودی کا بھارت دنیا کی سلامتی کے لئے ایک خطرہ بن گیا ہے لیکن فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور دیگر عالمی ادارے اسے نظر انداز کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور سرپرستی کر رہا ہے۔ بھارت کومنی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور سرپرستی کرنے پربلیک لسٹ کرنا ایف اے ٹی ایف کے لیے ایک موزوں کیس ہے۔ 44 بھارتی بینکوں کو 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے مشکوک لین دین کا ذمہ دارقراردیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنے مذموم سیاسی عزائم کو پورا کر سکے لیکن مالیاتی ادارہ اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کی طرفداری کی۔ رپورٹ میں افسوس کااظہارکیاگیاکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملوث ہونے کے باوجود بھارت کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔بھارت کے ساتھ یہ ترجیحی سلوک ایف اے ٹی ایف کی ساکھ کو صرف نقصان پہنچائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھارت اور مودی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور مالیاتی ادارے کاآئندہ اجلاس مشکوک لین دین پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا صحیح وقت ہے۔