بھارت

پرگیہ سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، سابق بیورو کریٹس

نئی دلی08 جنوری(کے ایم ایس)بھارت میں سرکاری ملازمین کے ایک گروپ نے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس نے ہندوﺅں کو گھروں میں ہتھیار رکھنے کی تاکید کی تھی۔
بھوپال کی رکن پارلیمنٹ نے 25دسمبر کو کرناٹک کے شہر شیوا موگہ میں ہندو جاگرنا ویدیکے کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہندوﺅں کواپنے اوپرحملہ کرنے والوں کو جواب دینے کیلئے اپنے گھروں میں ہتھیار رکھنے چاہئیں۔
سابق سرکاری ملازمین نے ”آئینی طرز عمل گروپ “کے بینر تلے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے واضح طور پرغیر ہندو برادریوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی ہے اورانکے خلاف تشدد کی وکالت کی ہے۔ بیان میں کہا کہ برگیہ سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے کیونکہ وہ نہ صرف کئی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے بلکہ بھارتی آئین کو برقرار رکھنے کیلئے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ بیان میں نئی دلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ ، بھارتی انتظامی خدمات کے سابق عہدیدار ہرش مندر ، جولیور یبرواور ارونارائے سمیت 103ریٹائرڈ سرکاری ملازمیں نے دستخط کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button