بھارت

بھارت میں گزشتہ دو سال میں پولیس حراست کے دوران 4,484اموات ہوئیں

نئی دہلی27جولائی(کے ایم ایس) بھارت میں گزشتہ دو سال میں پولیس کی حراست کے دوران 4,484اور پولیس کارروائیوں کے دوران 233اموات ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ امورنتیا نند رائے نے منگل کو دوران حراست ہونے والے اموات کے بارے میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھا کو بتایاکہ دونوں سالوں میں سب سے زیادہ کیس اتر پردیش میں رپورٹ ہوئے، اس کے بعد مغربی بنگال کا نمبر آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتر پردیش میں گزشتہ دو سالوں میں دوران حراست اموات کے کل 952کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سے 2020میں 451اور 2021میں 501کیس رپورٹ ہوئے۔ مغربی بنگال میں اس مدت کے دوران 442 اموات ہوئیںجن میں سے2020میں 185اور 2021میں 257کیس رپورٹ ہوئے۔ ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے تحریری جواب میں بھارتی وزیر نے کہا کہ 396کیسوں کے ساتھ بہارتیسرے نمبر پر ہے جہاں2020میں 159اور 2021میں 237 کیس درج ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2020میں حراستی ا موات کے 1,940اور 2021میں 2,544کیس درج کیے گئے۔پولیس آپریشنز کے دوران ہونے والی اموات پر وزیر نے کہا کہ 2020میں کل 82کیسز رپورٹ ہوئے اور 2021میں 151کیس درج ہوئے۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں 54کیسوں کے ساتھ چھتیس گڑھ اس سلسلے میں سب سے اوپر ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ جموں و کشمیر دوسرے نمبر پر ہے جہاں2020میں پانچ اور 2021میں 50 کیس رپورٹ ہوئے ۔اس کے بعد اتر پردیش میں 2020میں 16اور 2021میںپولیس آپریشنز کے دوران 11 ہلاکتیں ہوئیں۔یہ اعدادوشمار سرکاری طور فراہم کئے گئے ہیں لیکن دوران حراست ہلاکتوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے کیوںکہ اکثر اسطرح کے کیس رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button