بھارت

تامل ناڈو : پولیس حراست میں 22 سالہ نوجوان کی موت

چنئی27 جون (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک 22 سالہ نوجوان کی پولیس حراست میں دوران تشدد موت واقع ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متوفی اجیت کے اہلخانہ نے کہا کہ اسے پولیس نے ایک ہمسائیہ پر حملے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد تشدد کر کے مار دیا۔انہوںنے اجیت کی موت کی تحقیقات اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اجیت نے زہر کھا لیا تھا اور بعد میں ہسپتال میں اس کی موت ہو گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button