مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ دسویں روز بھی جاری

جموں 11 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے جموں کے علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے” ویلج ڈیفنس گارڈز“کے ارکان کے ساتھ مل کر آج دسویں روز بھی راجوری، پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، جموں، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں کے کئی قصبوں اور دیہات میں گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ زیا دہ تر چھاپے مسلمانوں کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں ۔کنڈی، بدھل، کالاکوٹ، دھرمسال، نوشہرہ، سندر بنی، مینڈھر اور خطے کے دیگر علاقوں میں مسلمانوں کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں مسلمانوںکو بڑے پیمانے پر غیر انسانی سلوک، مظالم اور ایذا رسانی کا سامنا ہے۔ تھانوں اور فوجی کیمپوں میں مسلمان نوجوانوں حتی کہ مسلم خواتین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس بہیمانہ عمل نے خطے کے مسلمانوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
دریں اثنا، بھارتی فوج نے ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی میں کنٹرول لائن کے قریب مہادیو مینکا فائرنگ رینج میں ویلج ڈیفنس گارڈز، جن میں زیادہ تر ہندو شامل ہیں، کے ارکان کو اسلحے کی تربیت دینا شروع کر دی ہے جس کے باعث علاقے کے مسلمانوں شدید عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button