مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :” این آئی اے “ عدالت نے کشمیری نوجوان کو 4 برس سے زائد قید کی سزا سنا دی

 

سرینگر04 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنا م زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک عدالت نے ایک کشمیری نوجوان کو چار برس سے زائد کی قید کی سزا سنادی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کی این آئی اے عدالت کے خصوصی جج نے نوجوان داو¿د احمد ڈار کو تحریک آزادی سے وابستگی کے جرم میں 4 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے ان پر 5ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جس کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
بھارتی پولیس نے ضلع کولگام کے علاقے اشموجی کے رہائشی داو¿د احمد ڈار کو یکم اگست 2018 کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button