بھارت

مغربی بنگال: سکول بچوں کے کھانے سے مردہ سانب برآمد ، 30سے زائد بچے ہسپتال داخل

کولکتہ11 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم کے ایک سکول میں طلباءکو دیے جانے والے کھانے سے مردہ سانب برآمد ہوا ہے۔ کھانا کھانے کے باعث 30سے زائد طلباءبیمار پڑ گئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کھانا کھانے کے بعد کئی بچوں کو الٹی ہونے لگی ۔ اس دوران کھانا بنانے والے سکول کے ایک ملازم نے کہا کہ دال سے بھرے ایک کنٹینر میں مردہ سانپ ملا تھا۔ بچوں کے بیمار پڑنے کی خبر ملنے کے بعد انکے والدین اور دیگر افراد خانہ نے سکول کا گھیراﺅ کیا اوروہاں توڑ پھوڑ کی ۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ریاست میں سکول کے بچوں کو دیے جانے والے مڈ ڈے میل میں چھپکلی یا پھر کوئی دوسری زہریلی چیز برآمد ہونے کے واقعات لگا تار سامنے آرہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button