بھارت

چھتیس گڑھ : ہندو انتہا پسندوں نے دو عیسائی پادریوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا

نئی دہلی06 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ضلع دھمتری کے گاﺅں بلیر میں ہندوانتہاپسندوں نے دو عیسائی پادریوں کو مارا پیٹ کا نشانہ بنایا اورانکی ایک دعائیہ تقریب میں خلل ڈالا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2 نومبر کی سہ پہر کو پیش آنے والے اس واقعے کی قیادت رجنی کانت دیوگھن اور نیلمبری ساہو نامی دو ہندو انتہا پسند کر رہے تھے ۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے بائبل کی کاپیوں کو بھی آگ لگا دی اور پادریوں کو خبردار کیا کہ وہ گاو¿ں میںعبادت کا سلسلہ بند کریں۔دو پادری سشارتھ مانک پوری اور کیسر مانک پوری کو ایک گھر سے گھسیٹ کر اس جگہ لے جایا گیا جہاں دعائیہ میٹنگ چل رہی تھی۔ ہجوم نے پادریوںکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ہندوتوا کے ہجوم نے پادریوں سے ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے کہا اور انہیں دھمکی دی کہ اگر انہوں نے گاﺅں میں عبادت کا سلسلہ بند نہ کیا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button