بھارت

جالندھر کے اسکول میں سکھ طالب علموں کو اپنا مذہبی کڑا اتارنے پر مجبور کرنے کے بعد حالات کشیدہ

جالندھر08اگست(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ایک اسکول میں اساتذہ کی طرف سے سکھ طلباکو اپنا مذہبی کڑا اتارنے پر مجبور کرنے کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جالندھر کے سٹی پبلک سکول میں ٹیچر نے سکھ طلباء کو کلاس روم میں داخل ہونے سے قبل اپنا مذہبی کڑااتارنے پر مجبور کیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکھ برادری کی ایک کمیٹی کے ارکان سکول پہنچے اور ٹیچر اور پرنسپل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیااور پولیس کو بھی موقع پر بلایا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے رکن ہرپریت سنگھ نے کہا کہ ان کا ایک رکن پیر کی صبح اپنی پوتی کو اسکول چھوڑنے آیا تھا۔ اس نے بتایا کہ کچھ دیر بعد اس نے اپنی پوتی کو اپنے ہاتھوں میں ‘کڑا’ لیے واپس آتے دیکھا۔جب اس سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ ٹیچر نے اسے کڑا اتارنے پر مجبور کیا ہے ۔ٹیچر نے مبینہ طورپر 10سکھ طلباء وطالبات کے کڑے اتروائے تھے۔ ٹیچر کے مطابق اسے اس بارے میں سکول پرنسپل نے ہدایت کی تھی ۔ ہرپریت نے کہا کہ کسی سکھ کو اسکا مذہبی کڑا اتارنیپر مجبور کرنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔واقعے کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button