بھارت

”بی جے پی“ نفرت اور خوف پھیلانے میں مصروف ہے، راہول گاندھی

فتح گڑھ صاحب12جنوری( کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ملک میں نفرت اور خوف پھیلانے میں مصروف ہے ۔

راہول گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران پنجاب کے قصبے سرہند میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس لوگوں میں دوریاں پیدا کر رہی ہیں ، ایک مذہب کو دوسرے مذہب ، ایک ذات کو دوسری ذات اور ایک زبان کو دوسری زبان کے مدمقابل کھڑا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں تنظیموں نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے ۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیا کہ میڈیا چوبیس گھنٹے نریندر مودی کو دکھاتا رہتا ہے جبکہ بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل نہیں اٹھاتا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو درپیش سب سے بڑے مسائل نفرت ، تشدد، بے روزگاری اور مہنگائی ہیں اور بھار ت جوڑو یاترا ان مسائل کو اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button