الیکشن کمیشن مودی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا، سیتا رام یچوری
نئی دلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچور ی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے بیانات پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا ۔ انہوںنے کہا کہ مودی کی تقاریر کا مقصد پولر ائزیشن کو تیز کرنا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیتا رام یچوری نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی تقاریر کا واحد مقصد فرقہ وارانہ تفریق کو مزید تیز کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی ایم نے مودی کی تقاریر کے حوالے سے دو روز قبل الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی لیکن کمیشن نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جو افسوسناک ہے۔
انہوںنے بھارتی سرکاری ٹیلی ویژن ”دور درشن “کے لوگو کو زعفرانی رنگ میں تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ ہوئے کہا کہ یہ حکومت بھارتی جھنڈے کا رنگ بھی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔