بھارت

آندھرا پردیش:بھارتی انڈسڑیل سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں کی خودکشی

نئی دلی 17 جنوری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ستیش دھون اسپیس سینٹر میں تعینات بھارتی انڈسڑیل سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں نے خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع تروپتی کے علاقے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر میں بھارتی انڈسڑیل سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں نے خودکشی کی ہے ۔ ایک اہلکار نے پیر کی شب ایک سب انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر جبکہ اتوار کی شب سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار نے درخت سے پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔ تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش کا رہائشی سب انسپکٹر وکاس سنگھ نے جو سری ہری کوٹا کے کنٹرول روم میں تعینات تھا پیر کی شب اپنی سروس رائفل سے گولی مارکرخودکشی کر لی ۔ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع مہا سمند کے گائوں سنکارا کا رہائشی 29سالہ چنتا منی 2021میں سی آئی ایس ایف میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا ۔ بعدازاں اس نے سری ہری کوٹا یونٹ میں شمولیت اختیار کی۔ چنتا منی 10جنوری کو ایک ماہ کی چھٹیاں گزار کے واپس آیا تھا ۔اتوار کی شب اس نے ڈیوٹی جوائن کی ۔اتوار کی شب اس کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button