بھارت
بھارت:بی جے پی ایم ایل اے اسمبلی میں موبائل فون پر فحش ویڈیو دیکھتا رہا
اگرتلہ31مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست تریپورہ میں حکمران جماعت بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی جادب لال دیبناتھ ایوان میں اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیو دیکھتے رہے۔
جادب لال اسمبلی سیشن کے دوران فحش ویڈیو دیکھتے رہے اور انکا یہ شرمناک عمل ہال میں لگے کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔ انکا یہ عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہواہے اور انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
دریںاثنا بی جے پی تریپورہ کے صدر راجیب بھٹاچاریہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پارٹی جادب دلال کو جلد نوٹس جاری کرے گی۔