بھارت

مدھیہ پردیش: ہندو انتہا پسندوں نے درگاہ کے سامنے مورتی نصب کر دی

بھوپال 21 مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر Neemuch میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی ایک درگاہ کے قریب مورتی نصب کر دی جس کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا۔ انتظامیہ نے بعد ازاں درگاہ کے قریب نصب مورتی ہٹا دی ۔ وشو ہندو پریشد سمیت ہندو تنظیمیں مورتی ہٹائے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے دوبارہ نصب کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔ وشو ہندو پریشد کے ایک مقامی رہنما انوب سنگھ جھالا نے کہا کہ پولیس نے موتی مسلمانوں کے دباﺅ میں آکر ہٹا دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر مورتی دوبارہ درگاہ کے سامنے نصب نہیں کی گئی تو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button