بھارت

بھارت : مدھیہ پردیش میں بھارتی فوج کے کیپٹن کی خودکشی

بھوپال18جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فوج کے ایک کپٹن نے ایک فوجی کیمپ میں خودکو پھانسی لگاکر خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ 29سالہ فوجی کیپٹن کی لاش ریاست کے ضلع نرمدا پورم کے علاقے پچمڑھی میں قائم فوجی کیمپ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ایک فوجی افسر نے بتایا کہ کیپٹن سرتاج سنگھ کارلا کی موت خودکشی کا معاملہ ہے لیکن ہمیں خودکشی کانوٹ نہیں ملا۔مقامی پولیس سٹیشن کے انچارج روپلال یوکی نے بتایا کہ کیپٹن کارلا پچمڑھی میں قائم ادارے” انڈین آرمی ایجوکیشنل کور ٹریننگ کالج اینڈ سینٹر” (AECTCC) میں چینی زبان سیکھ رہاتھا۔ یہ ادارہ بھارتی فوج کے اہلکاروں کو موسیقی اور غیر ملکی زبانیں سکھاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ خودکشی کرنے والا فوجی افسرجس کا تعلق اتر پردیش کے علاقے کانپور سے تھا، ستمبر 2022سے انسٹی ٹیوٹ میں مقیم تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button