مقبوضہ جموں و کشمیر

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن کا دفعہ 370اور35Aکی بحالی پر پھر زور

سرینگر24 اگست (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن(پی اے جی ڈی) نے دفعہ 370اور 35A اور جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گپکار اتحاد کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں اتحاد کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی اے جی ڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تذلیل کی جا رہی ہے اور اس طرز عمل کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد نے کشمیری عوام کے ساتھ روا رکھے جانیوالے زلت آمیز سلوک پر خاموش تماشائی بننے سے انکار کردیا ہے ۔یوسف تاریگامی نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سمیت متعدد نکات اٹھائے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبایا جارہا ہے ۔ تاہم انہوںنے کہا کہ طویل عرصے تک ایسا نہیں کیاجاسکتا اور انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے جموں و کشمیر کے عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ یہاں صرف چور موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ بھارت کے لوگوں ، سول سوسائٹی ، میڈیا اوربھارتی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی ، روزگار اور دیگر چیزوں کے بارے میں مودی حکومت کے وعدے اور دعوے بے نقاب ہوچکے اور ہر کوئی جانتا ہے کہ کیا کچھ کیاگیا ہے اور کیا نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی دعوئوںاور وعدوںکبھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتے ۔یوسف تریگامی نے پتھرائو میں ملوث کشمیریوں کو سیکورٹی کلیئرنس نہ دینے کے حالیہ حکم کے بارے میں کہا کہ جب تک عدالت مجرم ثابت نہ کرے تو کسی کو بھی اپنے حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button