مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : ” این آئی اے “ نے چھاپوں کے دوران 2افراد گرفتار کر لیے
سرینگر30 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے آٹھ مقامات پر چھاپے مارے ہیں اور دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔
کشمیر میڈیاسرس کے مطابق این آئی اے کے ترجمان نے سرینگر میں کہا کہ ادارے نے سرینگر، سوپور اور بارہمولہ اضلا ع میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے ۔ انہوںنے کہا کہ چھاپوں کے دوران عامر احمد گوجری کو سرینگر جبکہ سعادت امین کو سوپور سے گرفتار کیا گیا۔