مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : راہول گاندھی نے یاترا ملتوی کر دی

سرینگر 27 جنوری (کے ایم ایس)کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سیکورٹی کی عدم فراہمی پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ںوکشمیر میںاپنی”بھارت جوڑو یاترا“ وقتی طور پر ملتوی کر دی ہے۔
راہول گاندھی نے مقبوضہ وادی کشمیر کے قصبے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یاترا کی حفاظت کیلئے یہاں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود وہونے چاہیے تھے جو نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیکورٹی فراہم کرے تاہم مجھے امید ہے کہ اب یاترا کے باقی دنوں کے لیے سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
راہول گاندھی نے مذکورہ یاترا کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں کنیا کماری سے کیا تھا اور وہ 30 جنوری کو سری نگر میں اس کا اختتام کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button