مقبوضہ جموں وکشمیر : ایک درجن سے زائدنوجوان گرفتار
سرینگر27اکتوبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پولیس نے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سامبا، ڈوڈہ اور جموں خطے کے دیگر علاقوں سے ٹی ۔20ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی فتح پر خوشی منانے پر 12کے قریب نوجوانوں کو گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کر لیا۔
ادھر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوںکا سلسلہ جاری ہے۔این آئی اے اہلکار چھاپوں کے مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل سکارڈ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے فتح پورہ میں ایک نالے کے قریب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقے Bhatta Durrian سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔Bhatta Durrian میں گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔