جموں

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عارضی ملازمین کا جموں میں احتجاج

جموں29جنوری(کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ(پی ایچ ای) میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سینکڑوں کارکنوںنے جموں میں توی پل کے قریب ڈوگرہ چوک پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے دیرینہ مطالبات پر زوردینے کے لئے سڑک کو تقریبا تین گھنٹے تک بند کردیا۔
وہ اپنی تقریبا 70ماہ کی زیر التوا اجرت جاری کرنے ا اور نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کی ہڑتال اور احتجاجی دھرنا آج مسلسل 221ویں روز بھی جاری رہا کیونکہ حکام کئی یقین دہانیوں کے باوجود ان کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایم اے اسٹیڈیم کے قریب مصروف ترین سڑک پر سینکڑوں احتجاجی مظاہرین کے دھرنے کے باعث سڑک پر کافی دیر تک ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس کافی دیر تک ٹریفک بحال کرنے میں ناکام رہی۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کارکنان 22 جون 2022سے ہڑتال پر ہیں اور اپنی زیر التوا اجرت کے اجرا اور اپنی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button