جموں

تنازعہ کشمیر کو تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور

جموں 05 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت بنگلہ دیش پاکستان پیپلز فورم (بی بی پی پی ایف) نے تنازعہ کشمیر کو تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ اور بی بی پی پی ایف بھارتی شاخ کے نائب صدر شیخ عبدالرحمن نے جموں کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات تقسیم ہند کے بعدسے بدستور مشکلات کا شکار ہیں اور کشمیر بدستورمسلسل کشیدگی کا باعث بنا رہاہے جو قلیل یا طویل مدتی تعمیری مکالمے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سول سوسائٹی کشمیر، جموں اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کی تحریک چلانے میں بڑی حد تک ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اقدامات نے حالات کو مزیدبد تر کردیا ہے۔سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جنوبی ایشیا جس کی آبادی یورپ سے زیادہ ہے اور آبادی تقریباً 2 ارب یا پوری دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ ہے، انتہائی غربت میں ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق ترقی نہیں کررہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ہے۔ چین خطے میں سیاسی اور اقتصادی قدم جمارہا ہے، ہمیں ان تینوں ممالک کے درمیان مسائل پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور اگر جنوبی ایشیا کو اپنی منزل کی طرف بڑھنا ہے تو ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button