جموں:بھارتی فوجی اہلکار پراسرار طورپرگولی لگنے سے ہلاک
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں آج بھارت فوج کا ایک اہلکار پراسرار طورپرگولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی اہلکار ضلع کے اکھنور قصبے کے قریب ٹانڈہ کے مقام پر ڈیوٹی پر معمورتھاکہ گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔فوجی اہلکار کی ہلاکت حادثاتی فائرنگ، خودکشی یا ساتھی فوجی کی گولی لگنے کا نتیجہ ہے ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے ۔بھارت کی نئی بھرتی کی پالیسی کے مطابق اگنی ویر پالیسی کے تحت بھرتی ہونیوالابھارتی فوجی اہلکار ڈیوٹی پرموجود تھا، یونٹ میں موجود دیگر افراد نے گولی چلنے کی آواز سنی اورجب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو اسے زخمی حالت میں خون میں لت پت پایا۔ فوجی اہلکار کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی ہونیوالے بھارتی فوجیوںمیں شدید غم غصہ پایاکیونکہ اس اسکیم کے تحت انہیں چھ ماہ کی تربیت سمیت چار سال کی مدت کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے۔ سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پنشن اور دیگر فوجی مراعات کے حقدار نہیں ہوتے ۔