جموں

جموں میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

Excelsior Rakesh

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے پنشن کی ادائیگی سمیت جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نان گزٹیڈ پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم کے چیئرمین اجیت سنگھ کی قیادت میں مظاہرین سٹی پارک میں جمع ہوئے اور اپنے مسائل کواجاگر کرتے ہوئے نعرے لگائے۔احتجاج سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گورننس کے مسائل بے نقاب ہوئے اور پولیس کے دیرینہ مطالبات اور شکایات سامنے آئیں۔ مظاہرین نے پنشن کی وصولی، پنشن کے کاغذات کی بروقت منظوری اور اسپیشل پولیس آفیسرز کی تاخیر سے تنخواہوں کے حل کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیاگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button