مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: کولگام میں عالم دین پولیس سٹیشن سے لاپتہ

سرینگر30جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک عالم دین پولیس سٹیشن سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔
عالم دین مفتی نذیر احمد ڈار 28جنوری 2023کو ضلع کے علاقے بہی باغ میں واقع پولیس سٹیشن سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔مفتی نذیر کے بھائی نے بتایاکہ27جنوری کوبہی باغ پولیس اسٹیشن نے میرے بھائی کو اپنے اسکول کی کچھ دستاویزات جمع کرانے کے لیے تھانے پربلایا اور وہ مذکورہ دستاویزات کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئے۔انہوں نے کہاکہ پولیس اسٹیشن پر انہیں غیر ضروری طور پر اگلے دن یعنی 28 جنوری 2023کو مزید دستاویزات لانے کا حکم دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ 28جنوری کو نذیر احمد ڈاردوبارہ تھانے پر گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ مفتی نذیرکے بھائی نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم نے ان کے نمبروں پر کال کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں آرہا ہے اور 28جنوری سے ان کا فون مسلسل بند ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button