مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائیکورٹ نے تین کشمیریوں کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے تین کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قراردیدی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس پونیت گپتا کی یک رکنی بنچ نے سرتاج احمد نائیک ، عرفان احمد اور غلام محی الدین کی تین الگ الگ درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے انکی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کے احکامات معطل کر دیے۔ عدالت نے انتظامیہ کو تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
دریں اثنا، عدالت نے پلوامہ کے علاقے راجپورہ کے رہائشی محمد امین وگے کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی برقرار رکھی۔ وگے کو 19 اپریل 2023 کو حراست میں لیا گیا تھا اوروہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں بند ہے۔