مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند

سرینگر01 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر جموں شاہراہ ضلع رام بن کے علاقے بانہال میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے ایک مرتبہ پھر بند ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سری نگر جموں ہائی شاہرہ کو محض ایک روز قبل مختصر طور پر کھول دیا گیا تھا۔
قبل ازیں چندر کوٹ اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے سبب شاہراہ لگاتار دو دن تک بند رہی تھی اور منگل کو مختصر وقت کیلئے کھول دی گئی تھی۔
دریں اثنا،شاہراہ کی بندش سے وادی کشمیر میں گوشت کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔”کشمیر مٹن ڈیلرز ایسوسی ایشن “کے جنرل سیکرٹری معراج الدین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بھیڑ بکریوں کے 80 سے زائد ٹرک سرینگر جموں شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button