مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سڑک کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت آٹھ افراد جاں بحق

download (1)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے ایک حادثے میںایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں کوکرناگ کے علاقے ڈکسم کے قریب ایک سومو گاڑی سڑک سے پھسل کر نیچے لڑک گئی جس میںآٹھ افراد سوارتھے۔حکام نے بتایا کہ گاڑی کشتواڑ میں تعینات ایک پولیس اہلکار کے خاندان کو لے جا رہی تھی جس میں پانچ بچے، دو خواتین اور ایک مردسوار تھے۔حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کاتعلق دو خاندانوں سے ہے اوروہ کشتواڑ سے سنتھن ٹاپ کے راستے مروہ کی طرف جارہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مرہان کشتواڑکے امتیاز راتھر ، ان کی اہلیہ افروزہ بیگم ،ان کے بچے12سالہ اریبہ امتیاز،10سالہ آنیہ جاناور6سالہ ابان امتیاز کے طورپرہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک40سالہ خاتون ریشم جان، ان کے بچے16سالہ مصعب مجیداور 8سالہ مشیل مجید بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button