مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر میں کبھی بھی ”بی جے پی“ کی حکومت نہیں ہو گی، محبوبہ مفتی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے میں کبھی بھی بی جے پی کی حکومت نہیں ہو گی ۔ محبوبہ نے کہا کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے کسی بھی سیکولر حکومت کی تشکیل کی حمایت کر سکتی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے آج مقبوضہ علاقے میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر میں جو بھی حکومت بنے گی وہ ایک سیکولر حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنا ہے ، پی ڈی پی جموں و کشمیر میں کسی بھی سیکولر حکومت کی تشکیل کی حمایت کرے گی تاکہ بی جے پی کو دور رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے حالیہ دورہ مقبوضہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر تنقید کرنے کے لیے جو یہاں آتے ہیں ان کے پاس لوگوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button