مظاہرے

مقبوضہ کشمیر :قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

جموں 01 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میںقابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مختلف علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریزرو کیٹیگری کے ملازمین نے جموں شہر میں راج بھون (گورنر ہاو¿س) کے باہر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہ مقبوضہ وادی کشمیر سے جموں ڈویڑن میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوںنے اپنے مطالبے کے حق میں نعرے لگائے۔احتجاجی ملازمین نے بی جے پی کے خلاف بھی زوردار نعرے لگائے۔انہوںنے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ گزشتہ چاہ ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ ان کا مطالبہ حل نہیں کر رہی ۔
آنگن واڑی (دیہی بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز) کی سینکڑوں کارکنوں نے بھی جموں میںزبردست مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے جن میں اعزازیے میں اضافہ، 4 لاکھ روپے کی گریجویٹی کی فراہمی اور پنشن کی فراہمی شامل ہیں۔
نگروٹہ میں بٹل بالیاں روڈ سے ملانے والی نگروٹہ سڑک کی انتہائی خراب حالت پر مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پی ڈبلیو ڈی (پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ) اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سڑک بالکل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔
جموں خطے کے علاقے آر ایس پورہ میں لوگوں نے سات دیہات کو بجلی کی فراہمی بند کرنے کے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے ایسا غیر منصفانہ اور غیر قانونی حکم جاری کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button