مظاہرے
آج اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے بھارت مخالف مظاہرہ کیا جائے گا
اقوام متحدہ 22 ستمبر (کے ایم ایس)
” فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل “ کے زیر اہتمام آج امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے دوپہر 12 بجے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔