مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے میر واعظ کی ساڑھے تین سال سے مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

 

سرینگر03فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی ساڑھے تین برس سے مسلسل گھر میں غیر قانونی نظر بندی اورانہیں مسلسل آج180ویں مرتبہ نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05اگست 2019کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخ کے بعد سے میر واعظ عمر فاروق مسلسل گھر میں نظربند ہیں۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ میر واعظ کو مسلسل جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کا اہم مذہبی فریضہ ادا کرنے کے علاوہ قال اللہ وقال الرسول ۖ کی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔انجمن اوقاف نے قابض انتظامیہ کے اس آمرانہ طرزعمل کو سراسر مداخلت فی الدین ، انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔بیان کے مطابق حالیہ تاریخ کا یہ افسوسناک باب ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین برس سے کشمیر کی عظیم عبادتگاہ اور روحانیت و تربیت کے مرکز تاریخی جامع مسجد کے منبر ومحراب مسلسل خاموش ہیں اور شہر و گام سے آنے والے نمازیوں اور عبادت گزاروں کو میرواعظ کشمیر کے مواعظ حسنہ اور وعظ و تبلیغ سے محروم رکھاجارہا ہے ۔انجمن نے رجب المرجب کی آمد کے پیش نظر میرواعظ کی فوری رہائی یقینی بنانے پر زوردیا تاکہ وہ اپنی منصبی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ جامع مسجد میں نماز جمعہ کے موقعہ پر انجمن نصر الاسلام کے بانی میرواعظ علامہ رسول شاہ صاحب کے 114واںیوم وصال کے موقعہ پرانکی ہمہ جہت خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم رہنما کے درجات کی بلندی اورایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔سوکالی پورہ راجوری کدل کے رہائشی الحاج غلام رسول حکاک ، درگاہ حضرت بل سے تعلق رکھنے والے مرحوم ڈاکٹر سعید احمد بچھ کی اہلیہ مرحومہ اور مرحوم راجا سعید احمد خان کی بزرگ اہلیہ کی وفات پر قیادت کی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالی کے حضور مرحومین کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button