مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کو کشمیریوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے

نئی دلی06فروری(کے ایم ایس)
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کو کشمیری عوام کو دبانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔
محبوبہ مفتی نے آج نئی دلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصدکشمیریوں سے انکی املاک چھیننا ہے اورمودی حکومت کے اس اقدام سے کشمیر کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہو گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت دفعہ370اور ریاستی حیثیت کی بحالی جیسے اہ مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button