مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:حملے میں کرنل اور میجرسمیت بھارتی فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسر شدید زخمی

سرینگر:

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج ایک حملے میں بھارتی فوج کے کرنل ، میجراور ڈی ایس پی پولیس سمیت بھارتی فورسز کے اہلکار شدیدزخمی ہو گئے ہیں۔

ضلع کے علاقے کوکرناگ میں حملے میں کم سے کم  بھارتی فورسز کے 5اہلکاروں کے دید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمیوں میں بھارتی فوج کا کمانڈنگ افسر ، ایک میجر ، دو اہلکار اور ایک سینئر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس شامل ہے ۔زخمی افسروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور کوکرناگ میں بھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروئی جاری ہے ۔ بھارتی فوج اور پولیس کے اعلیٰ حکام بشمول جنرل آفیسر کمانڈنگ 15کور راجیو گھائی، ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پولیس وجے کمار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button