بیانات

غلام احمد گلزار کی طرف سے محمد مقبول بٹ اور افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت پیش

سرینگر07فروری (کے ایم ایس)
جموں و کشمیر انصاف پارٹی کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر تمام ترمشکلات کے باوجود شہدا کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کریں گے ۔
غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام محمد مقبول بٹ، محمد افضل گورو اور دیگرہزاروں شہدا کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کے مقروض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا ہمارے ہیرو ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ان مقدس ارواح نے شہادت کو ترجیح دی لیکن کبھی ظالم کے سامنے نہیں جھکے۔بھارت نے تحریک آزادی میں سرگرم کردار ادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013میں جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری1984کونئی دلی کی تہاڑ جیل میں تختہ دار پرچڑھا کر انکی میتوںکوجیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔ حریت رہنما نے کہا کہ محمد مقبول بٹ کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے خدمات کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔غلام گلزار نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بے دخلی اور املاک منہدم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا حکومت کشمیریوں کے مکمل صفائے اور انہیں ان کی زمینوں، ثقافت، شناخت اور وسائل سے محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے تمام خطوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیں۔انصاف پارٹی کے وائس چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما محمد سلطان بٹ اور پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے بھی افضل گورو اور محمدمقبول بٹ کو انکی شہادت کی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button