بیانات

کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے: حریت رہنما

Devinder-Singh-Behlجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خطہ جموں سے تعلق رکھنے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل، میر شاہد سلیم، محمد عاقب اور اسرار احمد نے جموں میں جاری اپنے بیانات میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ان کے حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو جموں و کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف علاقے پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کے یہ دعوے دھرے کے دھرے رہتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل جسے دنیا بھر میں کشمیری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے شروع کیے گئے ظالمانہ کریک ڈائون کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔حریت رہنمائوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک یہ حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button