بیانات
فاروق عبداللہ کی طرف سے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں کی مذمت
سرینگر15فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نئی دلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کے چھاپوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ان چھاپوں کو افسوس ناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں جمہوریت پہلے ہی خطرے میں ہے اور میڈیا کی آواز کو دبایا جا رہا ہے ۔بھارت کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے منگل کو بی بی سی کے دلی اور ممبئی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے بی بی سی کی دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم ”انڈیا: دی مودی کوئسچن ” ریلیز ہونے کے چند ہفتوں بعدمارے گئے ہیں ۔ڈاکومنٹری میں 2002میں گجرات میں مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کو بے نقاب کیا گیا تھا۔