بیانات

بھارت: مودی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے اقلیتی طلباءکے لیے سکالر شب پروگرام ختم کر دیا

نئی دلی02دسمبر(کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے اقلیتی طلباءکے لیے سکالر شب پروگرام ختم کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیشنل اسکالرشپ پورٹل پراپ لوڈ کے جانے والے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی طلباءکے پری میٹرک اسکالرشپ پروگرام کے تحت صرف نویں اور دسویں جماعت کا احاطہ کیا جائے گا۔
بی جے پی کی ہندو توا حکومت کے اس فیصلے کو اسکے مسلم مخالف ایجنڈے کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ممتاز مسلم رہنما قاسم رسول الیاس نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مختلف طریقوں سے اقلیتی برادری کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسکالرشپ روکنے کا فیصلہ بی جے پی کی متعصبانہ پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کی بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کو جسمانی اور معاشی طور پر نشانہ بنایا ہے اوراب وہ انہیں تعلیمی طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوںنے بی جے پی کے دوہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نفرت پھیلانے اور نسل کشی کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جبکہ اب مسلمانوں کی تعلیم کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے اقلیتوں کے پری میٹرک اسکالرشپ پروگرام کو ختم کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ وہ اس اقدام سے کتنا کمائے گی۔
کانگریس کے سینئر رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس فیصلے کو حیران کن اور شرمناک قرار دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button