پاکستانسمینار

کشمیر کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد ضروری ہے:اعلامیہ اپووا کانفرنس

conference apovaلاہور07فروری(کے ایم ایس)پاکستان کے قلم کاروں ، مصنفوں،صحافیوں،ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اپووا کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری کی زیر سرپرستی اور بانی و صدر ایم ایم علی کی زیر نگرانی یکجہتی کشمیر کانفرنس میں معروف اداکار راشد محمود کشمیری ،معروف شاعر اتباف ابر ک ،عالمی شہرت یافتہ نعت خواہ عبد الرئوف قادری ،معروف مصنفہ نازیہ کامران کاشف، جنرل سیکرٹری پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن غلام غو ث اورمعروف صحافی ندیم نظر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے قلمکاروں نے شرکت کی۔ مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بربریت اور انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں ریاستی تشدد سے باز رکھنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کوپائیداربنیادوں پر حل کرانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لئے عملی جدوجہد ضروری ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی سے پہلے ہمیں اپنے اندونی اختلافات کو بھلا کر اپنے پیارے گھر یعنی پاکستان کو ہر اعتبار سے بہت مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ اس کے بعد ہی ہم کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑنے کے قابل ہونگے۔مقررین نے اپنی نئی نسل کو مسئلہ کشمیرسے آگاہ کرنے کے لئے ہرسال کشمیر کے حوالے سے کانفرنس کا اہتمام کرنے پر آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔کانفرنس کے آخر میں سال 2023 کے لئے منتخب ہونے والے اپووا کے عہدے داران میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ان سے یہ عہد لیا گیا کہ اپووا کی ترقی اور ادب کی ترویج کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button