پاکستان

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم،انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے ،مشعال ملک

APHC and Mushaal Malik press confrenceاسلام آباد:
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوںکی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
مشعال ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں کے ہمراہ یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام 1947 سے بھارتی ظلم و جبر کا مقابلہ کرر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کے ذریعے دنیا بھر میں کشمیریوں کو ہراساں کر رہا ہے ، اب سکھ اقلیت بھی اس سے محفوظ نہیں ،کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اس کی واضح مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اپنے ظلم و بربریت کو چھپانے کے لیے ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور فلسطین میں ہونے والے مظالم ایک مخصوص ذہنیت کے عکاس ہیں یہ آگ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ایک اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دیاجائے جو بین الاقوامی جرائم اور انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق اسرائیل اور بھارت کی قابض ریاستوں کو جوابدہ ٹھہرائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم ااکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے غیر کشمیری ہندوئوں کوآباد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں نظربند یاسین ملک سمیت حریت قیادت کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس موقع پر حریت رہنما محمود احمد ساغر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 27اکتوبر کو دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،مقبوضہ وادی میں بھارت کی 10لاکھ فوج تعینات ہے جو کہ کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔

اس موقع پرحریت رہنماؤں محمود احمد ساگر،محمد فاروق رحمانی غلام محمد صفی اور شیخ عبد المتین نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیاجانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button