پاکستان

خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد05اگست (کے ایم ایس)
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہاہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ دفعہ370 اور 35 اے کو اس کی اصلی صورت میں بحال کیا جائے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میںراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستان پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورموں پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑرہا ہے۔سپیکر نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کو بند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک پر بھارت کی طرف سے عمر قید کی سزا سنائے جانے اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سختی سے مذمت کی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی وہ یاسین ملک سمیت بھارتی جیلوں میں قید تمام حریت رہنماوں کے رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button