بھارت

بھارت : لکھنو کا نام تبدیل کرکے لکشمن نگری رکھنے کیلئے تیاریاں جاری

نئی دلی 08 فروری (کے ایم ایس)
بھارت میں مسلمانوں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے اور ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے لکھنو کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی فسطائی حکومت بھارت میں مسلمانوں کی حکمرانی کی ہر نشانی مٹانے کے درپے ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ کا یہ عندیہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کئے جانے کے ایک دن بعد دیا ہے ۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنگم لال گپتا نے لکھنو کا نام لکشمن نگری سے تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب بھجوایاہے۔مکتوب میں کہاگیاہے کہ لکھنو کاموجودہ نام 18ویں صدی کے نواب ِ اودھ نواب آصف الدولہ نے رکھا تھالہذا ریاستی حکومت شہر کا نام تبدیل کررہی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوئوں کے بھگوان رام نے یہ شہر اپنے بھائی لکشمن کو دیا تھا اور اسے ماضی میں لکھن پور یا لکشمن پور کہاجاتا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button