Oops! Something went wrong on the requesting page
بھارت

ہماچل پردیش: امریکی سیاح لاپتہ ہو گیا

دھرم شالہ 15نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک امریکی سیاح لاپتہ ہو گیا ہے۔
30سالہ امریکی شہری میک ملن اینڈرسن ریاست کے شہر نڈی کے ایک ہوٹل میں مقیم تھا اور اس نے 8نومبر کو ہوٹل کے مالک کو پیغام بھیجا کہ وہ ریاست کے علاقے دھولادھر میں پہاڑوں میں پھنس گیا ہے۔کانگڑا کے ایس پی خوشحال شرما نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اینڈرسن روزانہ پہاڑوں کی سیر پر جاتا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے 8نومبر کو ہوٹل کے مالک کو پیغام بھیجا کہ وہ پہاڑوں میں پھنس گیا ہے اور اس کے پاس خوراک نہیں ہے ۔تاہم تلاش کی کارروائی میں شامل اہلکاروں کے مطابق اینڈرسن کے لاپتہ ہونے کے ایک ہفتے بعد ابن اس کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button